چاہتے ہیں انڈسٹری میں ریسرچ کا خلا ختم ہو:گجرات چیمبر

چاہتے ہیں انڈسٹری میں ریسرچ کا خلا ختم ہو:گجرات چیمبر

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چناب یونیورسٹی کے ہیلپ ڈیسک کے افتتاح کے حوالے سے میٹنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس میٹنگ کی صدرات سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کی۔ اس سیشن میں نوید اکبر شریک چیئرمین چناب یونیورسٹی،ڈاکٹر امجد پرویز چیئرمین یونیورسٹی انووویشن ہب، پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال وقار ریکٹر چناب یونیورسٹی و دیگر نے شرکت کی۔ سکندر اشفاق رضی نے کہا کہ میں نے جب سے چارج لیا میری کوشش رہی ہے کہ انڈسٹری اور اکیڈمیہ لنک ڈویلپ کرنے کے لیے کام کروں کیونکہ کسی بھی ملک و شہر کی صنعت کی ترقی میں اس کی اکیڈمیہ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ انڈسٹری میں ریسرچ کا خلاء ختم ہو کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ انڈسٹری کی ترقی ریسرچ کے بغیر نہیں ہو سکتی اور آج کل کے اس جدید دور میں جو انڈسڑی یا سیکٹر اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی کے ہم آہنگ نہیں کرے گا وہ اپنی بقاء نہیں کر پائے ۔ ڈیسک میں انڈسٹری کو ٹیکنالوجی اپگریڈیشن، نئی ٹیکنا لوجی کی ٹریننگ، ریسرچ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں