ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری شدید زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ  سے شہری شدید زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں واردات کے دوران ڈاکو کی فائرنگ ،مزاحمت کرنے والا شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ کشمیر کالونی کے وسیم کو ڈاکوؤں نے نہر اپر چناب پر روک کر لوٹ مار شروع کر دی جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے وسیم کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جسے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ سے ڈاکو علی سے 5 کلو گوشت اور 25 ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں