نوشہرہ ورکاں :تحصیل بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ،عدالتوں کا با ئیکاٹ

نوشہرہ ورکاں :تحصیل بار ایسوسی ایشن  کی ہڑتال ،عدالتوں کا با ئیکاٹ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔۔۔

جس سے دور دراز سے آئے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، کامران اولکھ اور صدر بار ظہیر اکرم گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اس پر جوڈیشری اور حکومت کا رویہ توہین آمیز اور تعصبانہ ہے جو ناقابل برداشت ہے ،حکمران وکلا کی 2007 کی عوامی تحریک کو یاد رکھیں جو دوبارہ بھی شروع ہو سکتی ہے ، وکلا پاکستان کے بانی اور آئین و قانون کے محافظ ہیں۔ 27 اپریل کو لاہور میں وکلا کا نمائندہ کنونشن منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں