سیالکوٹ:سکول کونسلز کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی آ ج سے وصولی

سیالکوٹ:سکول کونسلز کے انتخابات کیلئے  کاغذات نامزدگی کی آ ج سے وصولی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع کے 594سکولوں میں سکول کونسلز کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہوگی۔

صدر ،نائب صدر اور دیگر عہدوں کیلئے کلاس ششم سے میٹرک تک کے طلبہ وطالبات میں سے کوئی بھی طالبعلم انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 9اور 10 مئی کو سکول ریٹرننگ آفیسر سے بلا معاوضہ وصول کریگااور 15 مئی تک اپنی کلاس میں انتخابی مہم جاری رکھے گا۔ اس وہ اپنے انتخابی نشان کے ساتھ پوسٹر بھی شائع کرواکر چسپاں کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں