ہمارا واحد مقصد عوامی مسائل کا حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہے ،صہیب احمد بھرتھ

 ہمارا واحد مقصد عوامی مسائل  کا حل اور انہیں سہولیات کی  فراہمی ہے ،صہیب احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار )صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ بھرتھ برادران کا واحد مقصد عوامی مسائل کا حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہے وہ بھرتھ ہاؤس میانی میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے۔۔۔

 تھے انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر چک نظام کے قریب پل کی تعمیر کیلئے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھا جائیگا سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصر اﷲ نے صوبائی وزیر سے ملاقات کر کے ان سے پل کی جگہ اور اس کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس میں حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں