ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کادورہ ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی ، سی سی یو، آئی سی یو وارڈز ، برن یونٹ سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا ۔ انھوں نے ایمر جنسی میں آئے ہو ئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی اور سنگل یوز پلاسٹک بیگز کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کی پیش رفت سے متعلق محکمہ لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی رو م میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی ، سپر ٹینڈنٹ سنٹرل جیل ثاقب چوہدری ، سپرٹینڈنٹ ہا ئی سیکورٹی پریزن جیل نوید احمد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان کے علا وہ دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی ۔  ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور میانوالی کے مسائل کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں