یونیورسٹی آف سرگودھا میں بائیو سیفٹی پر ایک روزہ ورکشاپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں بائیو سیفٹی پر ایک روزہ ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بائیو سیفٹی اینڈ بائیو سکیورٹی پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، مائیکرو مالیکیولر بائیولوجسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور ڈاکٹر رضا محی الدین، ایسوسی ایٹ پروفیسر فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد عدنان ارشد، چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قمر، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس ہماری کمیونٹی کو حیاتیاتی مواد کو محفوظ بنانے کے لیے درکار علم اور مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورکشاپ بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں تیاری اور فوری ردعمل کی اہمیت کو تقویت دے گی۔ ڈاکٹر رضا محی الدین نے جدید سائنسی تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں میں بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد عدنان ارشد نے ایک جامع بائیو سیفٹی پروگرام کے اہم اجزاء کی وضاحت کی جس میں خطرے کی تشخیص، ذاتی حفاظتی سامان کا مناسب استعمال، انجینئرنگ کنٹرول، اور انتظامی کنٹرول شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں