صوبائی وزیر اقلیتی امور کا مجاہد کالونی میں متاثرہ گھر کا دورہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور کا مجاہد کالونی میں متاثرہ گھر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ نے مجاہد کالونی میں متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر سردار رمیش سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 یہ ایک دلخراش واقعہ ہے ، پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ یہاں رہنے والے سب برابر ہیں ، کچھ لوگ پاکستان کی فضاء خراب کرنا چاہتے ہیں ، یہاں کی انتظامیہ نے ایک بہت بڑا حادثہ ہونے سے روکا ،ایسے واقعات ہونا افسوسناک ہے انسانی جان بچانا سب سے اہم ہے ،یہاں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کروں گا کہ انسانی جانوں کو بچایا ،اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں گی ،میں متاثرہ شخص سے مل کر آرہا ہوں ، یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ،پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہیں جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اکٹھے رہتے ہیں،لوگوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ,ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ، پاکستان کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے سزا دینے کا کام ریاست کا ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گاجو لوگ امن کی فضا خراب کرنا چاہ رہے انہیں سزائیں دی جائیں گی پوری قوم ایک ہے ایسا واقع نہیں ہونا چاہیے تھا پنجاب حکومت پورے واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔  ایسے واقعات کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے بیرونی دشمن چاہتا ہے پاکستان اندر سے کمزور ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں