اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں:چیف ایگزیکٹوگیپکو

اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات  کئے جا رہے ہیں:چیف ایگزیکٹوگیپکو

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ صارفین کو درست اور بروقت میٹر ریڈنگ کے مطابق بجلی بل بھجوانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

گیپکو میں موبائل میٹرریڈنگ، اے ایم آئی اور پرو ریٹا سسٹم کے نفاذ سے اووربلنگ کے خاتمے میں خاصی مدد ملی ہے جبکہ گیپکو سے اوور بلنگ/ اووریڈنگ کا مکمل خاتمہ کیلئے متعدد دیگر اقدامات بھی اُٹھائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں سینئر افسر وں کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اووربلنگ کے خاتمہ کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں