ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی:نو شین افتخار

ملکی معیشت میں بہتری آنا  شروع ہو گئی:نو شین افتخار

ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخارنے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی، خوشحالی و فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا ہمیشہ اولین ایجنڈا رہا ہے۔

 جس کی تعمیل کیلئے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، قائد نواز شریف کی مخلصانہ قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت معاشی حالات کو مستحکم اور پاکستان کو تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستانی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی، جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں