سمبڑیال:مختلف واقعات میں لڑکا اور 40 سالہ شخص لاپتہ

سمبڑیال:مختلف واقعات میں  لڑکا اور 40 سالہ شخص لاپتہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مختلف واقعات میں 15 سالہ لڑکا اور40سالہ شخص پر اسرارطورپر لاپتہ ہو گئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے محلہ شیرآباد کا رہائشی 15سالہ عبداﷲکو والدین نے ڈانٹا جس کی وجہ سے وہ گھر چھوڑکر چلا گیا، تلاش کرنے پر بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ موضع بھوپالوالہ میں محمد شازم کا40 سالہ بھائی سمیع اﷲ گھر سے روزگار کی تلاش میں گیا اور واپس نہیں آیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں