حالات عوام کو فوری ریلیف دینے کے متقاضی ہیں:شازیہ فرید

حالات عوام کو فوری ریلیف دینے  کے متقاضی ہیں:شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پلڈاٹ کے زیر اہتمام آئندہ بجٹ بارے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفی شاہ، صدر پلداٹ احمد بلال محبوب، ایم این اے شازیہ فرید اور دیگر اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

 شرکا نے سیشن میں آ ئندہ بجٹ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا اور اسے معیشت اور عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ منتخب ایوان کو بجٹ کی منظوری میں ان تمام عوامل کو مد نظر رکھنا چاہیے جو عام آدمی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ملک کے موجودہ حالات عوام کو فوری ریلیف دینے کے متقاضی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں