کار سوار چور سیف سٹی پراجیکٹ کے تار کاٹ کرلے گئے

کار سوار چور سیف سٹی پراجیکٹ کے تار کاٹ کرلے گئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں ڈاکووں اور چوروں نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔تھانہ ماڈل ٹائون اور دھلے کے علاقہ سے کار سوار چور سیف سٹی پراجیکٹ کے لاکھوں روپے کے تار چوری کر کے فرار ہو گئے ،ملزموں نے کیمروں کے پول کے ساتھ لگے تاروں کو بڑی تسلی سے کاٹا اور چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

دوسری جانب گوندلانوالہ روڈ پر دو ڈاکو عمران ووڈپلائی کی دکان میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے پول سے تار چوری کرنے والے ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں