سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کیلئے انتخابات آج ہونگے

سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کیلئے انتخابات آج ہونگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے قیام کیلئے انتخابات آج ہوں گے ۔ طلبا ووٹنگ کیلئے ذریعے امیدواروں کا چنائو کریں گے ۔

طالبہ نے ڈھول کی تھاپ پر انتخابی مہم چلائی، کلاسز میں جاکر ساتھی طلبہ سے ووٹ مانگے ۔ آج سکول ٹائم کے دوران امیدوار اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ۔ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مشتاق سیال مختلف سکولوں میں جاکر پولنگ کے عمل کا جائرہ لیں گے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں میں یونین سازی کے ذریعے سٹوڈنٹس کونسلز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات کو سکولوں الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ امیدواروں کے درمیان صدر،نائب صدر،فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر مقابلہ متوقع ہے ۔ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرد ئیے گئے ہیں۔ امیدوار طلبا کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسلز کے قیام سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہو گی اور وہ اساتذہ کے ساتھ مل کر طلبہ کی بہتر نمائندگی کر سکیں گے ۔ دوسری طرف سکول سربراہوں نے الیکشن کے انعقاد کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل پینلز تشکیل دے دئیے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں