حافظ آباد:صحت سہولیات کی فراہمی،کلینک آ ن وہیل شروع

حافظ آباد:صحت سہولیات کی فراہمی،کلینک آ ن وہیل شروع

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں کلینک آن وہیل کا آغاز کر دیا گیا ۔

 سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اربن ایریامیں چلنے والے کلینک آن وہیل پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد، ڈاکٹر رائے شہروز احمد سمیت دیگر افسر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کلینک آن وہیل انقلابی پروگرام ہے ،اس پروگرام کے تحت محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر اربن ایریامیں خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریگا اوراس کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں