سمبڑیال:تجاوزات قائم کرنے پر 2 دکانداروں کیخلاف مقدمات

سمبڑیال:تجاوزات قائم کرنے پر  2 دکانداروں کیخلاف مقدمات

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بالمقابل سبزی فروٹ منڈی دکانیں قائم کر کے ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر اورکارسرکار میں مداخلت کرنے پر2افراد کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے انفورسمنٹ انسپکٹر رضوان سلیمان نے سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بالمقابل سبزی وفروٹ منڈی کے باہر روڈپر تجاوزات قائم کر نے اورٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے اورکارسرکار میں مداخلت کرنے پر دکانداروں محمد اقبال، شیر محمد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں