ڈسکہ :خواتین سمیت28افراد کا گھرمیں گھس کراہلخانہ پرتشدد

ڈسکہ :خواتین سمیت28افراد کا  گھرمیں گھس کراہلخانہ پرتشدد

موترہ(نامہ نگار)چھ خواتین سمیت28افراد کا گھرمیں گھس کراہلخانہ پرتشدد فائرنگ کرتے ہوئے مکان پرقبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

 تھانہ موترہ کے علاقہ بھوبھنگی کا اختر عباس اہلخانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ ظفراقبال’افتخار’افضال’اسلم ’الیاس’علی شان’ذوالقرنین ’اشفاق’آفاق’آکاش’فلک شیر’خرم ’عدنان’وحید’شاہین بی بی ’شگفتہ بی بی ’رفعت بی بی ’بے بی ’نجمہ بی بی ’رمشا بی بی اور آٹھ نامعلوم گھرمیں گھس آئے اور اہل خانہ کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیا ، ملزموں نے فائرنگ کرتے ہوئے مکان پرقبضہ کرنے کی کوشش بھی کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں