تمام سرکاری عمارتوں میں آ گ بجھانے والے آلات کے معائنے کی ہدایت

تمام سرکاری عمارتوں میں آ گ بجھانے  والے آلات کے معائنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(کرائم رپورڑر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے ریسکیو 1122 سنٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا۔

ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کا ٹرن آئوٹ، ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور خاص طور پرریسکیو کمانڈ اینڈکنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا معائنہ کیااور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے کہا ریسکیو 1122 تمام سرکاری عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کرے اور میعاد ختم ہونے والے آلات کو فور ی تبدیل کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں