تتلے عالی:جوہڑ پر قبضہ کی کو شش 27 افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:جوہڑ پر قبضہ کی کو شش 27 افراد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں جوہڑ پر مٹی ڈال کر مبینہ قبضہ کی کوشش 27افراد کیخلاف مقدمہ درج۔تتلے عالی کے نواحی علاقہ شاہ پورکے رہائشی عمرفاروق کا کہنا ہے کہ محل شریف میں رقبہ ہے جو جوہڑ کی شکل میں اختیار کر چکا ہے۔

جس کو آباد کرنے کیلئے مختلف اوقات میں مٹی ڈلواتا رہا ہوں۔گزشتہ روز شاقی،بلاسکنہ ارتالی ورکاں25 نامعلوم افراد بذریعہ ٹریکٹر ٹرالیوں اورکرین مشین مذکورہ اراضی میں مٹی ڈال کر برابر کر رہے تھے ،عمر فاروق وغیر ہ موقع پر پہنچے توملزموں نے اسلحہ تان لیا،گالی گلوچ کی اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم ٹریکٹر ٹرالیاں اور کرین مشین لے کر فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں