سیالکوٹ:سنوکر کلب میں مالک کو زدوکوب کرنیوالے 31 افراد پر مقدمہ

سیالکوٹ:سنوکر کلب میں مالک کو  زدوکوب کرنیوالے 31 افراد پر مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سنوکر کلب میں گھس کر مالک اور گاہکوں کوزدوکوب کرنے والے 31افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ کینٹ کے علاقہ وارڈ نمبر 5 میں سنوکر کلب کے مالک محمد ارشد کا بھائی اسلم سنوکر کلب پر موجود تھا کہ جمیل شاہی اور اسکے 30 کے قریب نامعلوم ساتھی کلب میں آئے اور ہلا گلا کرنے کے علاوہ اسلم اور گاہکوں کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا ا ور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے محمد ارشد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں