ڈمپر کو حادثہ ،ہیلپر جاں بحق

ڈمپر کو حادثہ ،ہیلپر جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ڈرائیور کو نیند آنے سے ڈمپر درخت سے ٹکرا گیا ،ہیلپر جاں بحق ہو گیا ۔

تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ کلووال روڈ پر ریت سے لوڈ ڈمپر کلووال سے سیالکوٹ کی طرف آرہا تھا کہ ڈرائیور کونیند آنے کی وجہ سے ڈمپر درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہوا ہیلپر 35 سالہ خلیل احمد شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں