ڈسکہ:ٹھنڈے دفاترمیں افسروں کے مز ے ، سائلین خوار

 ڈسکہ:ٹھنڈے دفاترمیں افسروں کے مز ے ، سائلین خوار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ کے سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشنڈ ز کے مزے لینے والے افسروں نے عوامی مسائل سے آنکھیں موند لیں تمام سرکاری دفاتر میں سائلین کے لیے پینے کے پانی کا کوئی انتظام موجود نہیں سخت گرمی میں دفاتر آنے والے سائلین پیاس کی شدت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ بھرکے سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین شدید گرمی میں پیاس کی شدت سے نڈھال ہو جاتے ہیں مگر سائلین کو پینے کا پانی میسر نہیں ہوتا سائلین کیلئے بیٹھنے کا بھی کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا گیا ہرسرکاری دفاتر کے لیے صرف دو یاتین پنچ لگائے گئے ہیں جہاں سائلین آکر بیٹھتے ہیں اور اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں شدید گرمی کے باوجود سائلین کے بیٹھنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ نر کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔ سائلین کا کہنا ہے کہ دفاتر میں بیٹھ کر طویل انتظار کرتے ہوئے پسینے سے شرابور ہو جاتے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں