حافظ آباد:ہسپتال میں ادویات نہ ملنے سے مریض خوار

حافظ آباد:ہسپتال میں ادویات نہ ملنے سے مریض خوار

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ادویات نہ ملنے سے مریض خوار ہونے لگے ۔

 ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کا سب سے بڑاسرکاری ہسپتال ہے یہاں عرصہ دراز سے مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ، معمولی میڈیسن بھی انہیں بازار سے خرید کر لانا پڑتی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد سمیت محکمہ صحت کے افسر مذکورہ ہسپتال میں ادویات فراہم کرنے کے بجائے فوٹو سیشنز میں مصروف ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جو کبھی پنجاب کا مثالی ہسپتال تھا وہ اس وقت ادویات کی عدم فراہمی اور طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے دن بدن اپنی افادیت کھورہاہے جو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسر وں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں