پٹرولنگ پوسٹ بچہ چٹھہ کے اہلکار شہریوں کیلئے وبال

پٹرولنگ پوسٹ بچہ چٹھہ کے اہلکار شہریوں کیلئے وبال

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ بچہ چٹھہ کے اہلکار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ،شہری حدود میں ناکے ، پرائیویٹ گاڑیوں کی تلاشی کے بہانے خواتین کی تذلیل معمول بن گیا ۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ بچہ چٹھہ کے اہلکار وں نے سارا دن شہری حدود میں ناکے لگا کر پرائیویٹ گاڑیوں کی تلاشی کے بہانے عورتوں کی تذلیل کرنا معمول بنا لیا ہوا ہے ، عورتوں بچوں کو بغیر لیڈیز کانسٹیبل کے گاڑیوں سے نیچے اتار کر گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے جس سے نہ صرف شہریوں کی تذلیل ہورہی ہے بلکہ انکا قیمتی وقت بھی ضائع کیاجاتا ہے ۔ دوسری جانب روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں دیکھی جارہی ،موٹر سائیکل سوار ڈاکو علاقہ میں دندناتے پھر رہے ہیں ۔گزشتہ روز بھی ڈاکوئوں نے علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں دھرنڈیاں روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے 6 افراد کو لوٹ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں