حافظ آباد:آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا دھرنا

حافظ آباد:آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا دھرنا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع حافظ آباد چیئرمین محمد ناصر امین کی سرپرستی میں گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول نمبر8 میں احتجاجی دھرنا ہو ا۔

جس میں اگیگا ضلع حافظ آباد کی تنظیمات میں اگیگا صدر نقیب احمد نشاط ،چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد احسان اﷲ باورا ،ریاض احمد تارڑ ،فیاض احمد وڑائچ، نصیر الدین، ابوبکر علوی، پروفیسر جواد احمد، غلام جعفر باجوہ، چودھری اصغر علی ہنجر ا ،چودھری خالد پرویز، قاضی فاروق بزمی، امیر حمزہ ،ملک شبر اعوان، عرفان کاشف، قمر زمان کمبوہ ،فیصل عباس، علامہ ممتاز حسین قریشی ،عقیل آزاد صوبائی چیئر مین آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پیش کئے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ، پنشن گریجوایٹی ودیگر مراعات میں کسی قسم کی کوئی کمی قبول نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری ملازمین کو اپگریڈیشن دی جائے ورنہ ودیگر مراعات کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنے اور ریلیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں