ڈی ایم ایس سو شل سکیور ٹی ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈی ایم ایس سو شل سکیور ٹی ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ ، فرائض میں غفلت برتنے اور ناقص انتظامات کی پاداش میں ڈی ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر مدثر اقبال اور ڈاکٹر نزہت کی خدمات سرنڈر کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمشنر نوید حیدر شیرازی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر نزہت ہسپتال میں مریضوں کو چیک کرنے کے بجائے موبائل فون کے بے جا اورغیر ضروری استعمال میں مصروف تھیں،ہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام نہیں تھا اور سخت گرمی کے موسم میں پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی نہ تھا اورپنکھے بھی خراب تھے ۔ اس صورتحال پر کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مدثر اقبال اور ڈاکٹر نزہت کی خدمات فوری طور پر سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں