کو ئی مسئلہ کشمیر سرد خانے میں نہیں ڈال سکتا :غلام نبی فائی

کو ئی مسئلہ کشمیر سرد خانے میں نہیں ڈال سکتا :غلام نبی فائی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممتاز کشمیر ی رہنما و بین الاقوامی فورمز پر تحریک آزاد ی کشمیر کے سفیرورلڈ کشمیر آگاہی فورم امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے۔

 کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کا معاشی، اقتصادی اور سیاسی طور پرمضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ معاشی اور اقتصادی طور پر غیر مستحکم پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا نہیں کر سکتا کیونکہ آج کی دنیا صرف اقتصادی، معاشی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے حامل ممالک ہی بین الاقوامی سفارت کاری میں مضبوط اور طاقت ور اور عالمی سطح پر فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں ،وہ وفد کے ہمراہ مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبا ل کی جائے پیدائش اقبا ل منزل کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر غلام بنی فائی نے مزید کہا کہ جب تک پاکستانی عوام کشمیریوں کے پشتی بان ہیں مسئلہ کشمیر کو کوئی سردخانے میں نہیں ڈال سکتا پاکستان کشمیریوں کی اُمیدوں کا محور ہے عالمی سطح پر بھارت کے سنگین اقدامات پر بھر پور لابنگ کرنے ضرورت ہے مسئلہ کشمیر ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے اُنہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری تحریک حریت کشمیر کی اساس اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور کشمیری حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں