پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں ذہنی مسائل پر سیمینار

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں ذہنی مسائل پر سیمینار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )کچھ نشے دواؤں اور کچھ روّیوں کے ہوتے ہیں، دین اسلام ہمیں دونوں نشوں سے بچنے کا درس دیتا ہے ، اسی لئے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

 اِن خیالات کا اظہار معروف سائیکاٹرسٹ جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمران بلوچ نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام \\\" مینٹل ہیلتھ \\\"کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ماہر نفسیات زیب النسا اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے بھی خطاب کیا۔ پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان ، ڈین پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر، اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجودتھے ۔طلبہ نے ذہنی اضطراب اور اس سے جنم لینے والے ذہنی اور جسمانی مسائل پر روشنی ڈالنے کیلئے تقاریر اور خاکے پیش کئے ۔ ڈاکٹر عمران بلوچ نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کے 16 فیصد لوگ ذہنی صحت کے حوالے سے بیمار ہیں اور اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت بنانے کیلئے بچپن بہترین عمر ہے جس میں ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت اور تربیت کا بھی خیال کرنا چاہیے کیونکہ جو بیٹا اور بیٹی اچھی ہوگی وہ خاوند اور بیوی کے طورپر بھی اچھے ہوں گے اور ایک اچھے پاکستانی بھی ہوں گے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور فطرت کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں