حافظ آباد:کمیونٹی پولیسنگ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام

حافظ آباد:کمیونٹی پولیسنگ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام

حافظ آباد (نامہ نگار )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ضلعی لیول پر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔

ضلع حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیرِ نگرانی دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر،اس دوران انٹرنیز کو پولیس کے مختلف دفاتر، جیسا کہ آئی ٹی برانچ، شکایت سیل، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، اور میثاق سنٹر کا وزٹ کروایا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ عارف شہید پولیس لائنز اور تھانہ سٹی حافظ آباد کا بھی وزٹ کروایا گیا۔ مختلف پولیس افسروں نے دوران وزٹ انٹرنیز کو دفاتر اور تھانہ جات کی ورکنگ سے آگاہ کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے انٹرنیز سے خصوصی گفتگو کی، انٹرنیز کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ انٹرنیز کی محکمہ سے متعلق مثبت جانچ کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ پروگرام نے یوتھ اور پولیس کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو بہت حد تک کم کیا ہے ، انٹرنیز نے اس موقع پر آی? جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او فیصل گلزار کا شکریہ ادا کیا کہ انھیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ اب آپ معاشرے میں پولیس کی نمائندگی کریں گے ، اور لوگوں کے مسائل کو درست فارم تک پہنچانے میں ان کی مدد کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں