ڈسکہ:پولیس مقابلہ،ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ڈسکہ:پولیس مقابلہ،ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق پولیس کو بذریعہ وائرلیس اطلا ع موصول ہوئی کہ تھانہ قلعہ کالر والا میں تین ڈاکو واردات کرکے میانوالی بنگلہ کی طرف فرارہوئے ہیں۔۔۔

تھانہ ستراہ پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کرلی دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکو مانگا پل کے قریب پہنچے تو انہوں نے پولیس کا ناکہ دیکھ کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی پولیس اہلکاروں نے سرکاری گاڑی اور درختوں کی اوٹ میں چھپ کر حفاظت خود اختیاری کے تحت ایک دو ہوائی فائرکئے چند منٹ بعد فائرنگ کاسلسلہ رک کیا پولیس اہلکاروں نے جاکردیکھاتو ایک ڈاکو جس کی شناخت شہزاد منظورشوکت عرف صابی ولد شوکت علی زاہدچنگڑ ساکن نارنگ منڈی فیروزوالا شیخوپورہ ہوئی مردہ حالت میں پڑا ہواتھاجو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا اور باقی دو ڈاکو فرار ہوگئے ،پولیس نے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں