کر غزستان میں طلبا پر تشدد لائق مذمت:سکندر خان

کر غزستان میں طلبا پر تشدد  لائق مذمت:سکندر خان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے کہا کہ کر غزستان میں مقامی غنڈوں کی طرف سے پاکستانی طلبا پر حملے اور تشدد کے واقعات لائق مذمت ہیں۔

 پاکستانی طلبا و طالبات کی حفاظت کیلئے کرغزستان کی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ پاکستان کے گیارہ ہزار سے زائد طلبا سالانہ 50ملین ڈالرز سے زائد کرغزستان کی معیشت میں ادا کرتے ہیں ۔ برطانیہ میں قائم کی جانیوالی تنظیم گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کرغزستان کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔ ہماری تنظیم مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں ظلم وجبر کیخلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی ،مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور دنیا بھر کے پسے ہوئے مظلوم طبقات کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں