جلد حلقے کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرینگے :سالک حسین

 جلد حلقے کی عوام سے کیے گئے  وعدوں کو پورا کرینگے :سالک حسین

گجرات(سٹی رپورٹر )وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے کہاہے کہ میں الیکشن میں اپنے حلقہ این اے 64کی عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں بہت جلد اپنے حلقے کی عوام سے کیے گئے۔۔

تمام وعدوں کو پایاتکمیل تک پہنچائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو سکے ، انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ کی عوام سے زیادتی ہر گز برداشت نہیں کروں گا چاہیے اس کا تعلق ہماری جماعت سے ہی کیوں نہ ہو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ،ہمیں حلقہ کی عوام نے اس لیے منتخب کیا ہے تاکہ ہم ان کے دیرینہ مسائل کو حل کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں