وزیرآباد:مبینہ پولیس مقابلہ زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

وزیرآباد:مبینہ پولیس مقابلہ زیر حراست ملزم ساتھیوں  کی فائرنگ سے ہلاک

وزیرآباد(نا مہ نگار)مبینہ پولیس مقابلہ زیر حراست ریکارڈ یافتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم پر ڈیڑھ درجن مقدمات درج تھے۔۔۔

پولیس تھانہ صدر کے مطابق نواحی علاقہ داد والی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے زیر حراست ملزم حسن بٹ کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے نواحی علاقہ بیگ چک لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی اور فائرنگ کر دی فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد جب دیکھا گیا تو ملزم حسن بٹ کی نعش قریبی کھیتوں میں پڑی تھی، چھڑانے آنے والے ملزمان فرار ہو گئے ۔ ملزم ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل بھی جا چکا تھا رواں ماہ 10 مئی کو ملزم حسن نے موضع داد والی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری علی نواز چیمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں