سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ڈکیتی کی 8 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

رحمن سنٹر کے باہر سے عمران علی ،موڑ سمبڑیال سے محمد رفیق ،اڈا بیگووالہ سے ارشد پرویز کی موٹر سائیکل ،محلہ کمہاراں میں انتظار حسین کا رکشہ ، گلی نمبر6 میں محمد حسین کی رہائش گاہ سے 3 موبائل فون ، امریک پورہ میں علی رضا حسین کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع دھانانوالی میں محمد وجاہت ہمشیرہ سحر کے ہمراہ ڈسکہ سے دھانانوالی آرہے تھے کہ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے روک کر 10 ہزارروپے ،خاتون کے طلائی زیورات چھین لئے اورفرارہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں