کبیر بٹ کو پاک امریکہ بزنس کونسل کا ممبر نامزد ہونے پرمبارکباد

کبیر بٹ کو پاک امریکہ بزنس  کونسل کا ممبر نامزد ہونے پرمبارکباد

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کاروباری شخصیت محمد کبیر بٹ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاک امریکہ بزنس کونسل کا ممبر نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کے درپیش مسائل کو اولین بنیاد وں پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے ،ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر میاں عمر سلیم نے کبیر بٹ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صنعتکار فرخ اعجاز کھوکھر،نیئر جمیل بھٹی، سابق نائب صدر چیمبر وقاص افضل ،رانا صدیق ،سفیان ایوب ،مظفر ملک و دیگر بھی موجود تھے ،کبیر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے تاجر برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں