ارکان اسمبلی کا واسا کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کرنے کا فیصلہ

ارکان اسمبلی کا واسا کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)واسا کے جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام اور نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام مون سون میں نکاسی آب کے لئے پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کرنے کا فیصلہ۔۔۔

اور واسا کے مالی حالات کو بہتربنانے کیلئے حکومتی ارکان اسمبلی کے ذریعے پنجاب حکومت سے مالی مدد لی جائے گی گزشتہ سال بھی ارکان اسمبلی اور واسا افسر مشترکہ طور پر فنڈز کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہے اورتمام ارکان اسمبلی اپنے انتخابی حلقوں میں واسا کی نئی سکیمیں جمع کرواچکے تھے لیکن حکومتی مدت ختم ہونے کے باعث فنڈز کااجرا نہ ہوسکا اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کاقیام ہونے سے گوجرانوالہ کے تمام ممبران اسمبلی کے اپنے اپنے حلقوں میں واسا سے متعلق نئی سکیموں کی تجاویز بھی زیر غور لائی جارہی ہیں جن کی پنجاب حکومت سے منظوری لی جائے گی واسا کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں کام کریں گے ۔ارکان اسمبلی کے مطابق مالی مدد اور ترقیاتی فنڈز سے واسا اور شہریوں کے مسائل کا کاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں