سیاسی،معاشی استحکام کیلئے سب کو ملکر سو چنا ہوگا :احمد چٹھہ

سیاسی،معاشی استحکام کیلئے سب کو ملکر سو چنا ہوگا :احمد چٹھہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ نے فنانس سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں اسلم جاوید خان کی وفات پر انکے صاحبزادے عمران اسلم اور بھتیجے کاشف محمود خان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

 اس موقع پر چودھری محمد افضل چیمہ، وقاد انجم ہیپی ذیشان ودیگر بھی موجود تھے ۔محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ اسلم جاوید خان کی غریب نادار اور دکھی انسانوں کیلئے خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی ۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احمد چٹھہ نے کہا کہ ملک میں معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام کا ہونا بہت ضروری ہے جس کیلئے سب کو مل کر سوچنا ہوگا۔ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رؤف حسن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا یہ رویہ انتہائی خطرناک ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا ہو گا اور ملزموں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے ۔ضلعی صدر پی ٹی آئی افضل چیمہ نے کہا کہ اسلم جاوید خان جیسے انسان دوست مستحق افراد کیلئے نعمت سے کم نہ تھے وہ خوف خدا اور درد دل رکھنے والے انسان تھے اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں