منڈی بہائوالدین :بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی

منڈی بہائوالدین :بیکری مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بیکری مالکان کے ساتھ اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ مالکان بیکری آئٹمز، بریڈ، بسکٹ، کیک، فروٹ کیک اور دیگر بیکنگ کی آئٹمز وغیرہ کے ریٹ کم کریں، بیکری مالکان نے تمام آئٹمز کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک کمی کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پٹرول، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں