فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہوٹلز، فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہوٹلز، فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ملاوٹی خوراک کی تیاری اور فروخت میں ملوث کاروبار فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آگئے ۔

 فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھیالی، اروپ اور سٹی میں گرینڈ آپریشن کیا جس میں ناقص انتظامات پر10 ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کردئیے جبکہ برآمد کردہ 890ممنوعہ گٹکے کے ساشے ، 2من سے زائد ناقص آئل، ایکسپائر اور ممنوعہ اجزا تلف کردئیے گئے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق ممنوعہ اور زائد المیعاد اشیا کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، فوڈ پوائنٹس کے پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ، گندے واشنگ ایریا،زنگ آلود برتنوں کا استعمال اور اشیا خورو نوش کو بغیر ڈھانپے کھلا زمین پر رکھنے پر جرمانے کیے گئے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں