سولر انرجی پر پاک چائنہ بزنس فورم کے زیر اہتمام تقریب

 سولر انرجی پر پاک چائنہ بزنس فورم کے زیر اہتمام تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سابق وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ چائنہ کی سرمایہ کاری سے ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا۔

سولر انرجی میں چائنہ کی سرمایہ کار ی نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ اس سے مستقبل میں بھی روشنی پھیلے گی ہم چائنہ کے وفد کو یقین دلاتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں سولر کی ترویج کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا کیونکہ انرجی کے معاملات میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چائنہ بزنس فورم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں کو چیئرمین پاکستان چائنہ بزنس فورم شیخ اعجازنے چائنہ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ کے تاجر سولر انرجی کو اپنانا چاہتے ہیں اس لئے چائنہ سرمایہ کاری کو پورا تحفظ بھی دیں گے ،چائنہ وفد کے اراکین نے گوجرانوالہ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ویئر ہائوس بنا کر بزنس کریں گے تاکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو ان کے ڈور سٹیپ پر تمام سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں