سمبڑیال:بابو غلام نبی روڈ کا ٹرانسفارمر چھٹی بار جل گیا

 سمبڑیال:بابو غلام نبی روڈ کا ٹرانسفارمر چھٹی بار جل گیا

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سب ڈویژن سمبڑیال کے علاقہ بابو غلام نبی روڈ پر اوورلوڈ نگ کی بناء پر بجلی کا ٹرانسفارمر15 دنوں کے ۔

دوران چھٹی بار جل چکا، گیپکو چیف گوجرانوالہ ،ضلعی گیپکو حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث 7 ماہ قبل علاقہ میں منظور کیا گیاٹرانسفارمر تاحال نہ لگایا جاسکا،شدید گرمی کے ستائے معصوم بچے ، خواتین ، ضعیف العمر افراد باربار ٹرانسفارمر جلنے اوربجلی معطل ہونے پر شدید پریشان اورسراپا احتجاج ،علاقہ مکینوں ، سول سوسائٹی ، رفاعی تنظیموں کا وفاقی وزیر بجلی وپانی ،چیئرمین واپڈا سمیت ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں گیپکو سب ڈویژن سمبڑیال کے علاقہ بابو غلام نبی روڈ پر جو کہ شہری آبادی کے لحاظ اوربجلی کے مصرف کے حوالے سے بہت بڑا علاقہ ہے ہر بارگرمیوں میں بجلی کا ٹرانسفارمراوورلوڈنگ ہونے کے باعث باربار جل کرعوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے جبکہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران بھی مذکورہ علاقہ میں نصب ٹرانسفارمر تقریبا ً 6 بارجل چکا ہے جس سے بجلی گھنٹوں معطل رہنے کے باعث شہری بالخصوص معصوم بچے ، خواتین اورضیعف العمر افراد شدید گرمی میں انتہائی پریشانی کا شکار رہتے ہیں جبکہ اوورلوڈنگ کے تناظر میں گیپکو حکام کی طرف سے 7 ماہ قبل لوڈ کم کرنے کے حوالے سے اضافی دوسرامنظور کیا گیا ٹرانسفارمر ضلعی گیپکو حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی کے باعث تاحال نہیں لگایا جاسکاجس سے شہری شدید پریشانی حال اورسراپااحتجاج ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں