حافظ آباد ہسپتال میں انسولین نایاب،ڈائلسز مشینیں خراب

حافظ آباد ہسپتال میں انسولین نایاب،ڈائلسز مشینیں خراب

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شکیل احمد شاہد کو ہسپتال میں تعینات ہوئے۔

 ایک سال ہونے کو ہے ،لیکن ہسپتال کے مسائل روز بروز سنگین ہونے لگے ۔ڈسٹرکٹ کے اکلوتے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایمرجنسی وارڈ میں آکسیجن تواتر سے مہیا نہ ہونے سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے لگا۔ڈائلسز سینٹر کے اے سی اور اکثرڈائلسز مشینیں پوری طرح فعال نہ ہونے اور ادویات نہ ہونے سے گردے کے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔مردہ خانے کے تینوں آئس فریزر انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کے باعث غیر فعال ہو گئے ۔ شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین نایاب ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ شہر بھر کی عوامی سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی خراب صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انھوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے مسائل کو کم کرکے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں