وزیرآباد:بحالی مرکز برائے منشیات میں آل پاکستان کانفرنس

وزیرآباد:بحالی مرکز برائے  منشیات میں آل پاکستان کانفرنس

وزیرآباد(نا مہ نگار)شہید نوید یونس کئی سنٹر پٹھانوالی بحالی مرکز برائے منشیات میں چوتھی سالانہ آل پاکستان ریکوری سمپوزیم کانفرنس کے موقع پر ۔

سیاسی وسماجی شخصیت حفیظ احمد خلجی کو مہمان خصوصی فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈئیر سکندر حیات اور گیسٹ آف آنر ڈی ایس پی پنجاب پولیس عمران عباس چدھڑ نے اعلیٰ خدمات پر ایوارڈ دیا۔ سکندر حیات اور عمران عباس نے کہا کہ حفیظ احمد خلجی ایک درددل رکھنے اورمخلو ق خدا کی خدمت کاجذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں، انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوکراوراللہ تعالیٰ نے ان کومخلوق خداکی خدمت کرنے پران کااقبال بلندکیاہواہے ۔انہوں نے کہا کہ نشہ کی لعنت نے نسلوں کی تباہی مچادی اس لعنت کا سدباب نہ کیا گیا تو تباہی قوم کا مقدر بن جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں