بزنس کمیونٹی سے رابط کو مضبوط کیا جائیگا:طیب حفیظ چیمہ

بزنس کمیونٹی سے رابط کو مضبوط کیا جائیگا:طیب حفیظ چیمہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)آرپی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور رانا ایاز سلیم سی پی او گوجرانوالہ کی گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے۔

 صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) سے اہم ملاقات،اس موقع پر سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر اخلاق احمد بٹ،ملک ظہیر الحق،خواجہ ضرارکلیم، رانا شہزاد حفیظ،محمد شعیب بٹ، سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل اورایس پی سٹی غیور احمد،ایس ایس پی آپریشن محمد رضا و اراکین مجلس عاملہ موجود تھے ۔طیب حفیظ چیمہ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا نہ صرف ملکی معیشت میں اہم رول ہے بلکہ انہی کے دئیے گئے ٹیکسوں سے اداروں کو چلایا جا رہا ہے ۔بزنس کمیونٹی کے لوگ باعزت اور باوقار ہیں شہر میں پرسکون کاروباری ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں