سکول سٹوڈنٹ کونسل کے عہدیداروں کی حلف برداری

سکول سٹوڈنٹ کونسل کے عہدیداروں کی حلف برداری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈٖپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سکول سٹوڈنٹ کونسل کے نو منتخب عہدیداران/ ممبران سے حلف لے لیا۔

تقریب حلف برداری کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گوجرانوالہ سٹی اور تحصیل صدر کے سٹوڈنٹ کونسل کے نو منتخب صدور، نائب صدور، جنرل سیکرٹریز اور فنانس سیکرٹریز شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور سی ای او ایجوکیشن نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلابی اقدام ہے جسے طلبہ تعلیمی اداروں میں مثبت طریقے سے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے انتخابات کا مقصد طلبہ میں قیادت، نظم و نسق، مواصلات کی مہارتوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 577 ہائی سکول، ایلیمنٹری (بوائز اینڈ گرلز) سکولوں کے 2308 طلباء نے سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن میں حصہ لیا۔ اسی طرح ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد سمیت دیگر تمام تحصیلوں میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں