حافظ آباد ہسپتا ل ادویات مفت فراہم کی جائیں:ڈی سی

حافظ آباد ہسپتا ل ادویات مفت فراہم کی جائیں:ڈی سی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل ایمر جنسی ، چلڈرن ایمر جنسی، نرسری وارڈ ، ڈینٹل وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے۔

 مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسرے روم ، الٹراساؤنڈ روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی بیڈ شیٹ صاف نہ ہونے اور مریضوں کو بازار کی ادویات خریدنے کی شکایت پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام وارڈ کے اے سی چالو کئے جائیں جبکہ مریضوں کی بیڈ شیٹ صاف ستھری اور روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ہسپتال میں ادویات موجو د ہونے کے باوجود مریضوں کو بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کی بھی انکوائری کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب تمام ادویات اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈینٹل ایکسرے کی فلمیں بھی ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی مریض کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں