عطائیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے :صفدر حسین

عطائیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے :صفدر حسین

گجرات (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور۔

 کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹرز محمد عامر، شاہد الحسن نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 10 کیس سماعت کیلئے پیش کیا گیا، معمولی نوعیت کے کیسز کو وارننگ دے دی گئی اور سنگین نوعیت کے کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایاجائے ، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں