ملاوٹ شدہ اشیا سرعام بکنے لگیں،شہری بیماریوں میں مبتلا

ملاوٹ شدہ اشیا سرعام بکنے لگیں،شہری بیماریوں میں مبتلا

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی ، شہر اور گردنواح میں ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش سرعام بکنے لگیں۔

 ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، فوڈ اتھارٹی کے افسر عملہ غائب ، ملاوٹ مافیا بے لگام ہوچکا، گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں، دال بازار ، گھنٹہ گھر، دھلے بازار، گرجاکھ، حافظ آباد روڈ ، باغبانپورہ ، نوشہرہ روڈ ، فتومنڈ، کچی پمپ والی، سمیت گردنواح میں فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹوں اور دکانوں پر ملاوٹ شدہ دودھ ، چائے کی پتی، پانی ملا گوشت، پانی کی بوتلیں، سرخ مرچ، ہلدی، گرم مصالحے ، چکیوں پر غیر معیاری آٹا، مردار چکن سمیت سیکڑوں اشیاء خورد نوش کی فروخت جارہی ہے ، جبکہ محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی غفلت اور لاپروائی کے باعث شہریوں کو معیاری خوارک مہیاء نہیں ہورہی ہے جبکہ عوام اصل قیمتیں ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ چیزیں استعمال کرنے سے مختلف پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں