ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی یقینی بنانیکی ہدایت

 ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی یقینی بنانیکی ہدایت

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنی حدود میں اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں۔۔۔

 ملاوٹ کنندگان اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں تمام تندوروں اور میرج ہالز/ مارکیز کی جیو ٹیگنگ کریں گے اور ان تندوروں اور میرج ہالز پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے دورہ کریں گے اور اپنی انسپکشنز کو لائیو جیو ٹیگ کرنے کے پابند ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور ون ڈش پر عملدرآمد پر صوبائی حکومت کا فوکس ہے ۔ انہوں نے یہ بات انتظامی افسروں اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اے سی سمبڑیال اور اے سی ڈسکہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں موٹر وے کے اطراف ایک کلومیٹر دور تک زرعی اراضی کے مالکان کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کریں گے جس میں زمین کے مالک کا نام، رقبہ، پتہ اور رابطہ نمبر شامل ہوگا۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات اور زراعت توسیع کے مقامی حکام کو تاکید کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے روکیں اور لوگوں کو خبردار کریں کہ ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں