کنجاہ میں قائم پارک وا گزار ، عوامی تفریحی کیلئے اوپن

کنجاہ میں قائم پارک وا گزار ، عوامی تفریحی کیلئے اوپن

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وفاقی وزیراووسیز پاکستانیز و مذہبی امور سالک حسین کی ہدایت پر کنجاہ میں قائم پارک پر عرصہ دراز سے قبضہ وارگزار کر ا دیا ،عوامی تفریح کیلئے پارک کو کھول دیا گیا ۔۔۔

گجرات میں جگہ جگہ تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کردیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کنجاہ میں پارک کی جگہ پر مقامی افراد کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں، ریونیو ریکارڈ کے مطابق جگہ پبلک پارک کی ہے اس لیے یہاں پارک ہی رہے گا ۔ سالک حسین نے کہا کہ کسی شخص کو سرکاری زمین پر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں